امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ قتل

لاس اینجلس: امریکہ میں ہالی ووڈ اداکارہ جونشل الیگزینڈر کو قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ جونشل الیگزینڈر کے قتل کا واقعہ امریکی ریاست لوزیانا میں پیش آیا۔ 22 سالہ اداکارہ جونشل الیکزینڈر ہالی ووڈ فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کر رہی تھیں اور انہیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں جا رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہالی ووڈ اداکارہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ ان کی دوست کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امریکی پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حملہ آور اداکارہ جونشل الیگزینڈر کو نہیں بلکہ ان کی دوست کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More