نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ پریس کانفرنس

لندن: مسلم لیگ ن کےقائد میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہےاسے دوبارہ کھڑا کرنا آاسان نہیں ہوگا۔ملک کو اس کی منزل کی طرف پہنچانے کیلئے کردار ادا کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ راج کو ہم سب پر مسلط کیا گیاآج بھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ساتھ اتنا ہی ضروری ہے جتنا میثاق جمہوریت کے وقت تھا۔

لندن میں بلاول بھٹو زرداری اور نوازشریف نے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر سربراہ ن لیگ میاں نوازشریف نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف جاؤں گا تو خودکشی کرلوں گا لیکن ہم نے انہیں خودکشی کرتے نہیں دیکھا۔پاکستان کو جو نقصان ہوا ہے اس کو ٹھیک کرنا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو  زرداری چل کر میرے پاس آئیں ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری سے کل پھر ملاقات ہوگی۔نواز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ آج بھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ساتھ اتنا ہی ضروری ہے جتنا میثاق جمہوریت کے وقت تھا۔تین چارسال میں ہم نے مل کر اس سلیکٹڈ حکومت کو ختم کیا۔ایک غیر جمہوری شخص پاکستان پر مسلط کیا گیا ۔ ہم نے ان کے خلاف کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھایا۔ ہم نے عدلیہ یا کسی دوسرے اداروں کو اس میں ملوث نہیں کیا۔ ہم نے جمہوری طریقے اپنا کر اس وزیراعظم کو ہٹایا جو غیر جمہوری طریقے سے کرسی پر بیٹھا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More