اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

وزیراعظم نے یمن کامعاملہ سفارتی ذرائع سے حل کرنےکااشارہ دیدیا

وزیراعظم نوازشریف نے یمن کا معاملہ سفارتی ذرائع سے حل کرنےکا اشارہ دیدیا ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں یمن کی صورتحال حساس ہے حکومت کوئی بھی بات پارلیمنٹ سے مخفی نہیں رکھناچاہتی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم نے یمن پر ملکی پالیسی کا اشارہ دیدیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اعلیٰ ترین سطح کی ثالثی پر عمل کیا جارہا ہے۔ ایران اور سعودی عرب کےجواب کا انتظارہے۔ یمن جنگ میں فوج بھیجنے کا معاملہ انتہائی حساس ہے، اس حوالے سے کوئی چیز چھپائی نہیں گئی۔

وزیراعظم نے کہا ہم ثالثی کے کردار سے پیچھے نہیں ہٹے بلکہ رابطوں میں ہیں۔ ایران کو بھی مسئلے کے حل کیلئے غور کرنا چاہیے وزیردفاع نے جو پہلے بات کردی ہے اتنی بات کرنا ہی پارلیمنٹ میں مناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشاہد حسین کی تجاویز بہت عمدہ اور سمت درست ہے، مشترکہ اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت من وعن اس پر عمل کرے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب نے ہم کو اپنی ضروریات بتائی ہیں اور ہم نے ان کو مشورے دیے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔

Related posts

اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت دس اکتوبر تک ملتوی

shakir shaikh

کراچی: بجلی کی فراہمی کے دعوے جھوٹے ثابت، سحری میں مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ

Developer

کراچی: رینجرز کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

Khurram Adeel

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More