تازہ ترین
نیب آرڈیننس میں ترمیم پر اپوزیشن نے حکومت سے مزید مذاکرات کرنے سے انکار کردیا

نیب آرڈیننس میں ترمیم پر اپوزیشن نے حکومت سے مزید مذاکرات کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد: (28 جولائی 2020) نیب آرڈیننس میں ترمیم پر اپوزیشن نے حکومت سے مزید مذاکرات کرنے سے انکار کردیا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے ہوا تھا کہ پارلیمان کے اسی سیشن میں نیب ترامیم پر بل پاس کرایا جائے گا لیکن حکومت نے نیب قانون میں ہماری ترامیم مسترد کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ اس لیے کیا کہ حکومت نیب ترامیم پر گُڈ فیٹھ میں بات نہیں کر رہی۔ حکومت انتقامی کاروائیاں کررہی ہے، اب مذاکرات نہیں کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت نیب قانون میں ہماری ترامیم مسترد تو کر رہی ہے لیکن یہ نہیں بتا رہی کہ اسے کون سی ترامیم پسند نہیں ہیں۔

جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے ہمیشہ کہا کہ پارلیمان کو مظبوط بنائیں لیکن حکومت مخلص نظر نہیں آرہی۔

Comments are closed.

Scroll To Top