تازہ ترین
متحدہ اپوزیشن نے نئے مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا

متحدہ اپوزیشن نے نئے مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا

اسلام آباد: (28 جون 2020) متحدہ اپوزیشن نے نئے مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز شریف کے صحتیاب ہوتے ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ وزیراعظم سے ملک اور جمہوریت کو خطرہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے آئینی راستہ استعمال کریں گے۔ وزیراعظم قوم پر بوجھ بن چکے ہیں، نیا مینڈیٹ ضروری ہوچکا ہے۔

جے یو آئی کے اکرم درانی نے کہا کہ تمام اپوزیشن ایک پیج پر ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں اتنے برے حالات نہیں دیکھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے کہا کہ بجٹ محض الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے۔ اس دھندے کے ذریعے عوام کو لوٹنے نہیں دیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top