ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہوچکی ہیں، بلاول

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا سدباب اور قدرتی ماحول کے تحفظ کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہوچکی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے امور خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ماحولیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں نے کہا کہ کرہِ ارض اور اس پر موجود زندگی کو لاحق سنگین خطرے سے بچنے کے لئے اب بھی وقت ہاتھ سے نہیں گیا۔ماحول دوست شہری منصوبہ بندی، آلودگی کی روک تھام شجر کاری کو فروغ اور قدرتی ماحول کا تحفظ ہی پائیدار ترقی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بطور ایک ذمہ دار ملک ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے آج کے دن پوری پاکستانی قوم یہ عہد کرے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کی روکتھام اور قدرتی ماحول کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More