وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک پاکستان میں موجود تین ارب ڈالر واپسی کی مدت میں توسیع کردی ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود3ارب ڈالر واپسی کی مدت میں توسیع کردی ہے جبکہ دونوں ممالک کا تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں کا نجی شعبے اور انڈسٹریز اور کان کنی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے پاک سعودی سپریم رابطہ کونسل کے تحت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ۔پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More