امریکی صدر کا افریقی ممالک پرعائد سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نےافریقی ممالک پرعائد سفری پابندیاں ہٹانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے آٹھ افریقی ممالک پر لگائی گئیں سفری پابندیاں اکتیس دسمبر کو رات بارہ بجے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ بائیڈن کا کہنا ہے عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں۔

کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد امریکا نے جنوبی افریقا، زمبابوے، نمیبیا، موزمبیق اور ملاوی سمیت آٹھ افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More