حکومت کے خلاف جہاد جاری رہے گا، شفقت محمود

کامونکی: تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف ہمارا جہاد ہر حال میں جاری رہے گا۔

اب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں لانگ مارچ کے حوالے سے مذاکرات کا کوئی علم نہیں ہے ۔ فسطائی حکومت نے کارکنان بد ترین تشدد کیا ہے ۔موجودہ حکومت کے خلاف ہمارا جہاد ہر حال میں جاری رہے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ پولیس کے ساتھ گلو بٹوں نے بھی کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔تین دن سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جمہوریت ان کے پاس سے بھی نہیں گزری جب بھی حکومت میں آتے ہیں تشدد ہی کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حماد اظہر کی آنکھ پہ شیل لگا ہے لیکن وہ ٹھیک ہیں ۔ایسی غیر جمہوری حکومت کے خلاف جدوجہد ہمارا نصب العین ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More