موجودہ حکومت کے خلاف جہاد جاری رہےگا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے سارے سہارے ٹوٹ چکے ہیں۔ حکومت کے پاس موجود کندھا اب خالی ہو چکا ہے ۔ اب صرف استعفی دے کر گھر جانے کا راستہ بچاہے۔ موجودہ حکومت کو مزید ایک لمحے کی گنجائش نہیں دے سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے مہنگائی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد میں جلسہ منعقد کریں گے ۔ جےیوآئی ایف نے ہمیشہ ثابت کیا کہ ہم آئین و قانون کے پابند ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک لمحے کے لیے بھی تحریک انصاف کی حکومت کو رہنے نہیں دیں گے ۔ آخری لمحے تک موجودہ حکومت کے خلاف جہاد جاری رہےگا۔موجودہ حکومت کے لیے ایک ہی راستہ ہے جو گھر کا ہے۔ حکومت خود نکل جائے تو اچھا ہے ورنہ انہیں نکالا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More