جماعت اسلامی نے نمائش پر بھی دھرنا دے دیا

کراچی: جماعت اسلامی نے دھرنے کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے نمائش پربھی دھرنا دے دیا۔ نمائش چورنگی پر دھرنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مجوزہ بلدیاتی قانونی کے خلاف دھرنا دیا جارہا ہے۔ بلدیاتی بل کے خلاف بڑی ریلی بھی نکالی جائے گی، ریلی کیماڑی اور ماڑی پور سے ہوتی سندھ اسمبلی پہنچے گی۔

دوسری جانب مسیحی برادری کے نمائندوں نے بھی جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی۔ مسیحی برادری کا وفد جماعت اسلامی کے دھرنے میں اظہار یکجہتی کےلئے پہنچا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More