جماعت اسلا می کا مارچ، شاہراہ فیصل کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند

کراچی:جماعت اسلا می کا شاہراہ فیصل پر احتجاجی مارچ شروع ہوگیا، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

احتجاجی مارچ میں بچے،بوڑھے جوان مرد وخواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے شاہراہ فیصل کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے، جس کے باعث جماعت اسلامی کے کارکنان اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

دھرنے کے قائدین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھےہیں جس پر ’’ہمارا مطالبہ بااختیار شہری حکومت ‘‘تحریر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More