اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

پشاور، الطاف حسین کارکنوں کو قابو میں رکھیں،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الطاف حسین کارکنوں کو قابو میں رکھیں، گزشتہ رات حملے میں کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا،تمام ثبوت جوڈیشل کمیشن کو دیں گے۔

پشاور میں جمیعت کے کنونشن سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا پتہ گول ہوگیا ہے، اب اسے عدالتوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ کراچی میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا تھا تمام ثبوت جوڈیشل کمیشن کو دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جو لوگ تکبیر کے نعروں سے خوف زدہ ہیں وہ لندن یا کہیں اور پناہ لے لیں،اب غنڈہ گردی اور لوٹ کھوٹ کا دور واپس نہیں آنے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اچھا ہو گا کہ بلدیاتی الیکشن مل کر لڑیں۔ سراج الحق نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام صلاحتیوں کے باوجود جماعت بلوچستان اسمبلی میں نہیں اور پنجاب اسمبلی میں برائے نام ہے۔

Related posts

شاہد خاقان عباسی نے نیب کو کالا قانون قرار دے دیا

shakir shaikh

میاں چنوں: فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما جاں بحق

Beenish Umer

معاشی دہشت گردوں نے ملک کو یرغمال بنالیا ہے،حمزہ شہباز

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More