جدہ ائیرپورٹ کے نارتھ ٹرمینل پر غیر معمولی رش

سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے نتیجے میں جدہ ائیرپورٹ کے نارتھ ٹرمینل پر غیر معمولی رش دیکھا جارہا ہے جس کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔

جدہ ائیرپورٹ پر غیر معمولی رش کی وجہ مسافر پریشانی کا شکار ہورہے ہیں، سیکیورٹی چیکنگ اور مسافروں کی لمبی قطاریں لگنے کی وجہ سے امیگریشن کا عمل بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔فلائٹ آپریشن طرح متاثر ہونے کے باعث پاکستان آنے والی پروازیں تین سے سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہورہی ہیں، جہازوں کی پارکنگ اور مسافروں کو جہاز تک پہنچانے کے لیے پل کی عدم دستیابی بھی تاخیر کی وجوہات میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال صرف پی آئی اے کے ساتھ نہیں، تاخیر سے آنے والی پروازوں میں پی آئی اے کے ساتھ نجی و غیر ملکی ائیر لائن بھی شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More