شہباز گل میں کئی لوگوں کی جان بند ہے، جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی گرفتار رہنما تحریک انصاف شہباز گل کو طوطے سے تشبیہ کہتے ہیں اس طوطے میں کئی لوگوں کی جان بند ہے۔ یہ طوطا اپنی ڈوریں ہلانے والوں کا نام نہ لے لے۔ یہی عمران خان کا اصل خوف ہے۔ لیگی رہنما نے نواز شریف کی وطن واپسی کو نیوٹرلز کا امتحان قرار دیدیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ شہباز گل ایسا طوطا ہے جس میں کئی لوگوں کی جان ہے سہولت کار اس کو تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ قومی مفادات کے سودے کا بھانڈا نہ پھوٹ جائے۔ یہ طوطا چار سال وزیر اعظم ہاؤس اور بنی گالا میں اخلاقیات سے لے کر پیسہ بنانے اور قومی راز اگلنے تک سب معاملات کا علم ہے۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اب حقیقی قیادت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا نواز شریف اس لیے وطن واپس آ رہے ہیں کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں۔ ہم نتائج کی پرواہ کیئے بغیر نواز شریف کو وطن واپس لا رہے ہیں۔

لیگی رہنما کے مطابق مسلم لیگ ن میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے ن لیگ جمہوری جماعت ہے شہباز شریف بھی ہماری طرح کے کارکن ہیں نواز شریف پارٹی قائد ہیں تمام فیصلے وہی کرتےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More