قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازکھلاڑی جاوید میانداد 65 برس کے ہوگئے

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میاں دادآج65برس کے ہوگئے۔

ورلڈ کپ جیتنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی جاوید میانداد12جون1957ء کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ1975ء سے لے کر 1996ء تک پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔جاوید میانداد دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ہیں۔

جاوید میانداد کا اہم ترین اعزاز یہ ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے 6ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی ہے۔ دنیا بھر میں یہ اعزاز ابھی تک کسی کرکٹر کو حاصل نہ ہو سکا ہے۔ جاوید میاں داد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے بھی خدمات سر انجام دیں اور ٹیم کے کوچ بھی رہے ہیں۔

کرکٹ کے میدان میں شارجہ میں بھارت کے خلاف میچ میں شائقین ان کے یادگار چھکے کو آج بھی یاد رکھے ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More