ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے جاپانی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔

ترجمان پی اے ایف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی ۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے پاکستان فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کی جانب سے گزشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کےمیدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More