جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوابے قاتلانہ حملے میں چل بسے

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے قاتلانہ حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔شنزوابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیاگیا،

مقامی میڈیا کے مطابق شنزو ابے کوگردن اور سینے میں دو گولیاں لگیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا،ان پر حملہ اس وقت کیاگیا جب وہ جاپان کے شہر نارا میں تقریر کر رہے تھے،شنزو ابے پہلے دو ہزارچھ سے دو ہزار سات اور پھر دو ہزار بارہ سے دوہزاربیس تک جاپان کے وزیراعظم رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More