جاپان:آٹھ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے27 افراد جھلس گئے

جاپان کے شہراوسکا کی ایک آٹھ منزلہ کمرشل عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد جھلس گئے جن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ جمعہ کی صبح 8 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پرلگی جو عمارت کے دیگرحصوں میں بھی پھیل گئی۔ عمارت میں ڈاکٹرز کے کلینکس اورمختلف دفاترتھے۔ درجنوں فائرفائٹرزنے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پرقابوپایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے بری طرح جھلس جانے والے 27افراد کوانتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اوساکا فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More