کراچی:جماعت اسلامی کا شہر کے پانچ اہم مقامات پر دھرنا دینے کا اعلان

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کل سے شہر کے پانچ اہم مقامات پر دھرنا دینے کا بھی اعلان کردیا۔ کہتے ہیں سندھ حکومت فوری طور پر بلدیاتی قانون واپس لے جبکہ سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان بلدیاتی قانون میں ترمیم کے حوالے سے مزاکرات کا عمل تعطل کا شکار ہیں۔

سندھ اسمبلی کےسامنے بلدیاتی قانون کے خلاف 26 ویں روز بھی جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کل سے شہر کے پانچ اہم مقامات پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی قانون پر نظرثانی کرے اور فوری طور پر مطالبات منظور کرے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ کالے قانون کو کالا ہی کہیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کا ہر فرد ہمارے ساتھ ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More