جام اویس گہرام 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: ملیر کی عدالت نے میمن گوٹھ میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے پر نوجوان کے قتل کے مقدمے میں ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو ملیر میمن گوٹھ میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے پر نوجوان کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا نے ایم پی اے جام اویس گہرام کو نامزد کیا ہے۔ ملزم جام اویس نے گذشتہ روز رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کی۔ ملزم سے تفتیش اور ساتھیوں سے متعلق معلومات کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ مقدمے میں گرفتارملزمان حیدر اور میر علی کو بھی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More