وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفے کی تردید کردی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفے کی تردید کردی ہے۔

جام کمال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا، ہمیں اپنی اور اتحادیوں جماعتوں بی اے پی، پی ٹی آئی، اے این پی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، جمہوری وطن پارٹی پیپلز پارٹی، آزاد ارکان اور بی این پی عوامی کے 41 ارکان کی حمایت حاصل ہے، اس طرح انہیں ایوان کے 80 فیصد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب گورنر بلوچستان نے بھی کہا ہے کہ انہیں اب تک وزیراعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ نہیں ملا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More