جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے وطن واپسی کا امکان

لاہور: تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کو ذاتی معالجین نے پاکستان سفر کی اجازت دے دی جس کے بعد انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

جہانگیر ترین کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کی اگلےہفتےپاکستان واپسی کاقوی امکان موجود ہے ۔ جہانگیرترین گزشتہ ماہ علاج کیلئےلندن منتقل ہوگئےتھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More