جہانگیر ترین نے خواجہ سعدرفیق کو اپنا بھائی قرار دے دیا

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے خواجہ سعدرفیق کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اکٹھے فیملی میں رہ چکےہیں۔ن لیگ والوں سےدوستیاں پرانی ہیں جو ایسےہی چلیں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں پی ٹی آئی کے باغی رہنما جہانگیر ترین سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کیا انکا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے؟جس پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More