جہانگیرترین کا شاکر شجاع آبادی کو ماہانہ 50 ہزار وظیفہ دینے کا اعلان

ملتان: تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا مستقل حل سرائیکی صوبے کا قیام ہے تاکہ یہاں کے لوگ اپنے وسائل استعمال کرکے ترقی کرسکیں۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے نشتر اسپتال میں سرائیکی وسیب کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کی۔صوبائی وزیر اجمل چیمہ اراکین صوبائی اسمبلی سلمان نعیم سعید،اکبر نوانی،سردار خرم لغاری،طاہر رندھاوا اور دیگر بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔

جہانگیر ترین نے شاعر شاکر شجاع آبادی کے لئے پانچ لاکھ روپے نقد جبکہ پچاس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا مستقل حل سرائیکی صوبے کا قیام ہے۔ماضی میں کسی بھی حکومت نے سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے مخلصانہ کوششیں نہیں کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More