جہانگیر ترین اورعلیم خان وزیراعظم کے ساتھ ہیں، گورنر سندھ

اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ناراض ارکان 24 گھنٹے میں ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہونگے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سابق صوبائی وزیر علیم خان وزیراعظم عمران خان کیخلاف نہیں جائینگے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کا حصہ بن کر علیم خان کے پاس آنے پر انتہائی افسوس ہے۔وہ میرے ساتھی اور بھائی ہیں۔ خوشی ہے کہ علیم خان آج بھی عمران خان کا ساتھی اور سپاہی ہے۔ علیم خان اور جہانگیر ترین نے جتنی محنت اور جدوجہد اس پارٹی کو اقتدار میں لانے اور عمران خان کے پروگرام پر عمل کرنے کیلئے کی تھی وہ آج بھی اس پر عمل پیرا ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے گروپ کے پنجاب کی حد تک پی ٹی آئی حکومت سے اپنے تحفظات ہیں جس کا اظہار علیم خان نے آج کی میٹنگ میں کیا ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ہونے والی بات چیت اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ہونے والی بات چیت پر وزیراعظم کو اعتماد

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More