ٹوئٹر کے بانی اور سی ای او جیک ڈورسی نے عہدہ چھوڑ دیا

سان فرانسسکو : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بانی اور سی ای او جیک ڈورسی نے عہدہ چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی شہری و ٹوئٹر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر پراگ اگروال اب کمپنی کے نئے سربراہ ہوں گے۔

اپنے پیغام میں جیک ڈورسی نے کہا ہے کہ میں نے آج ٹوئٹر کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی میرے بغیر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹویٹر کے سی ای او کی حیثیت سے پیراگ پر میرا گہرا اعتماد ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں ان کے کام سے بہت مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ میں ان کی مہارت، اور خود کو وقف کرنے کی صلاحیت کا دل سے شکر گزار ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More