ن لیگ کا اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے ن لیگ کا مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے جوکہ افسوسناک عمل ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More