عمرانی ٹاؤٹ سے گورنر ہاؤس خالی کروانے کا وقت آگیا، طلال چوہدری

لاہور: رہنما مسلم لیگ نون طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرآئینی طور پر گورنر ہاؤس پر مسلط عمران نیازی کے ٹاؤٹ سے گورنر ہاؤس خالی کروانے کا وقت آگیا ہے ۔

آرمی چیف کو خط لکھنے پر نون لیگی رہنما طلال چوہدری نے گورنر پنجاب عمر سرفرا زچیمہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے نے کہا کہ غیرآئینی طور پر گورنر ہاؤس پر مسلط عمران نیازی کے ٹاؤٹ سے گورنر ہاؤس خالی کرانے کا وقت آگیا ہے ۔عمرانی گند اپنی غیرآئینی حرکتوں کے ذریعے گورنر ہاؤس سے سیدھا جیل جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے سامنے سرجھکانے کے بجائے آئین اور قانون شکن ٹولہ اوٹ پٹانگ حرکتوں میں مصروف ہے ۔غیرآئینی گورنر سوال اٹھانے کے بجائے اپنا سامان اٹھائے اور گورنر ہاؤس خالی کرے۔پاکستان آئین کے مطابق چلنا ہے عمران نیازی کے” گوگیانہ فلسفے“ کے تحت نہیں ۔ایک طرف قوم کو آزاد کرنے نکلے ہیں اور دوسری طرف کبھی اقوام متحدہ، کبھی اسٹیبلشمنٹ کو اپیلیں کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More