اسلام آباد میں خیمے گاڑھ مخالفین کا مقابلہ کرنے کا وقت آپہنچا، آصف زرداری

ٹنڈوالہ یار: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مخالفین سے وفاق میں بیٹھ کر مقابلے کا وقت آگیا ہے۔ اسلام آباد اور لاہور مخالفین کا مقابلہ کرنے جار ہے ہیں جہاں وہ خیمے لگا کر احتجاج کریں گے ۔

ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ زرداری کی قیادت میں عوام کی خدمت جاری رہے گی ۔

آصف زرداری نے کہا کہ مخالفین سے وفاق میں بیٹھ کر مقابلے کا وقت آچکا ہے ۔ اسلام آباد اور لاہور میں خیمے گاڑھ کر احتجاج کریں گے ۔ وفاقی حکومت اور ہمارے مابین کچھ مسائل ہیں یہ مسائل چلتے رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More