سلیکٹڈ اورسلیکٹر کو رخصت کرنے کاوقت آگیا، امیرحیدر ہوتی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈوزیراعظم تیاری کرلیں۔الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور اس کو لانے والوں کو رخصت کرنے کا وقت آگیا ہے۔

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی کاکہنا تھا کہ اقتدار میں آنے سے قبل اصلاحات کے دعویدار ریاستی فیصلے جادو ٹونے سے کررہے ہیں جو کہ ملک اور اسکے معاملات چلانے کے ساتھ مذاق کے مترادف ہیں۔ریاست مدینہ کے نام پر پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے نام پر تبدیلی کے دعویداروں نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کردیا ہے۔ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان برپا ہے جس نے پورے پاکستان اور عوام کو بربادکردیا ہے۔ موجودہ حکومت سے زیادہ نااہل، جھوٹی اور نالائق حکومت شاید ہی کبھی تاریخ میں آئی ہو۔

انکاکہنا تھا کہ کشکول توڑنے کی باتیں کرنے والے آجکل آئے روز آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے سامنے جھولیاں پھیلاتے نظر آتے ہیں۔ سلیکٹڈ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے قبل کہا تھا کہ عدلیہ کا وقار بحال کریں گے لیکن عدلیہ کی جتنی بے توقیری موجودہ دورحکومت میں ہوئی ہے آمروں کے دور حکومت میں بھی نہیں ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More