بلال یاسین پر حملے کے ملزمان کا گرفتار نہ ہونا بزدار کی نالائقی ہے، حافظ حمداللہ

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے بلال یاسین پرقاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بلال یاسین پرقاتلانہ حملے کے ملزمان کا ابھی تک گرفتار نہ ہونا بزدار حکومت کی نالائقی ،نااہلی،اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چند روز گزرنے کےباوجود حملہ آوروں کا سراغ ابھی تک نہیں ملا گرفتاری تو دور کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم پلس کی حکومت رکن اسمبلی کو تحفظ نہیں دے سکی ایک عام شہری کو کیا خاک تحفظ دیگی ۔حملہ آوروں کو فورا گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More