پنجاب اسمبلی سے اہم ریکارڈ تلف کرنے کا انکشاف، حکومت کی تردید

لاہور: پنجاب اسمبلی کو تالے لگا کر اہم ریکارڈ تلف ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔ ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق کئی اہم دستاویزات میں جعلسازی کرنے کے ساتھ نئی ملازمتوں کے حوالے سے ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیا ہے ۔

ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ نے انکشاف کیاہے کہ ۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سے اہم ریکارڈ غائب کیا جارہا ہے جس میں اسمبلی عمارت کی تعمیرو مرمت کا ریکارڈ بھی شامل ہے ۔اہم دستاویزات پر جعلسازی کرنے کے ساتھ نئی ملازمتوں کا ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔معاملے میں اہم شخصیت سے وابستہ افسران ملوث ہیں ۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ریکارڈ سےچھیڑ چھاڑ کرنے کیلئے ڈپٹی سپیکر اور ارکان اسمبلی کے داخلے پر پابندی لگائی گئی جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی میڈیا سے گفتگو سے روکا گیاہے ۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کے ترجمان فیاض الحسن چوہان خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کو تالے لگائے گئے نہ ہی کوئی ریکارڈ تلف کیا گیا۔۔اسمبلی کا تمام ریکارڈ اسمبلی میں ہی موجود ہے۔جھوٹی خبریں شائع کرنے کا مقصد اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کو بدنام کرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More