اسرائیل میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

تل ابیب: اسرائیل کے شہر بنائی براک میں نامعلوم شخص نے راہ گیروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، گزشتہ ایک ہفتے کے اندر اس نوعیت کا یہ تیسرا حملہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اسرائیلی شہر بنائی براک میں پیش آیا، جہاں مسلح حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔بنائی براک اور اس سے متصل قصبے رامات گان کے رہائشیوں کے مطابق ایک شخص نے گاڑی چلانے کے دوران راہ گیروں پر فائرنگ کی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے سے اسرائیل کی حدود میں داخل ہوا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے اور اسرائیلی حدود پر ناقص سیکورٹی کی وجہ سے داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔جائے وقوع سے ملنے والی ویڈیو فوٹیج کے مطابق مسلح شخص سیاہ لباس پہنے ہوئے تھا جس نے خود کار ہتھیار سے مختلف افراد کو نشانہ بنایا۔گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے دیگر 2 حملوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More