اسرائیل کا قبلہ اول پر دھاوا، پولیس مسجد الاقصیٰ میں داخل

یروشلم: اسرائیلی پولیس مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو گئی۔پولیس اہلکاروں کو مقدس مقام کے دروازے پر تعینات کیا گیا تھا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق تازہ کشیدگی کی یہ لہر اسرائیل کی جانب سے یہودی زائرین کی اس علاقے میں داخلے پر عارضی پابندی کے باوجود دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے مسجد الاقصیٰ اور اس کے نواح میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں جبکہ اسی کشیدگی میں غزہ سے اسرائیل پر راکٹ بھی داغے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More