اسرائیل فوج کا شام کی بندرگاہ الاذقیہ پر فضائی حملہ

یروشلم: اسرائیل فوج نے شام کے الاذقیہ بندرگاہ پر حملہ کردیا ۔ صیہونی فوج نے ایک ماہ میں پورٹ کو دوسری بار نشانہ بنایا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شامی بندرگاہ الاذقیہ پر حملہ کیا۔شامی بیان کے مطابق حملے کے باعث ایک گودام کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔اسرائیلی فوج نے شامی رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

شامی ذرائع کے مطابق سات دسمبر کو بھی اسرائیل نے الاذقیہ پر فضائی حملہ کیا تھالیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔دمشق حکومت کا کہنا ہے کہ شام میں سن دوہزار گیارہ سے جاری خانہ جنگی کے دوران اسرائیل درجنوں مرتبہ فضائی حملے کر چکا ہے لیکن الاذقیہ کی بندرگاہ پر حملے اس سے قبل نہیں کیے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More