اسرائیل کا دمشق ائیرپورٹ پر فضائی حملہ، ٹرمینل عمارت تباہ

شام کے دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمینل کی ایک عمارت تباہ ہو گئی۔

شامی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جنوبی دمشق میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ شامی ائیر ڈیفنس فورس نے متعدد اسرائیلی راکٹ مار گرائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمنل کی عمارت تباہ ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں کے باعث دمشق ائیرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More