آئی ایس پی آر سیاسی معاملات کی تشریح نہ کریں ، اسد عمر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے لہا ہے کہ بیرونی مداخلت کے الفاظ مراسلے میں استعمال ہوئے ہیں یہ سب حقائق مراسلے کے اندر موجود تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی معاملات کی تشریح نہ کریں سیاسی معاملات سیاستدانوں کو حل کرنے دیں تو بہتر ہے۔

کے پی کے ہاوس اسلام آباد میں شیریں مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سائفر میں سیدھی سیدھی پاکستان کو دھمکی دی گئی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی معاملات کی تشریح نہ کریں، سیاسی معاملات سیاستدانوں کو حل کرنے دیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے کہ تحقیقات کی جائیں، ہم چاہتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کا ماڈل پہلے سے موجود ہے، امریکا نے پہلی بار سازش نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی خط پر اگر تحقیقات نہیں ہوں گی تو معاملہ ختم نہیں ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ دوبارہ ایسا کچھ نہ ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More