تازہ ترین
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 4 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 4 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (12 جولائی 2020) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک، جبکہ پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں میں سپاہی محمد اسماعیل، محمد شہباز، رضوان اور وحید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ پناہ گاہ میں چھپے ہوئے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top