تازہ ترین
چینی سفارتخانے کے ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ

چینی سفارتخانے کے ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ

اسلام آباد: (1 اگست 2020) چینی سفارتخانے کے ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ، آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے چینی وفد کا استقبال کیا۔ وفد کی آمد پی ایل اے کی تیرانوے یوم تاسیس کے سلسلے میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفدکی آمد پی ایل اے کی 93ویں یوم تاسیس کےسلسلے میں ہوئی، چینی وفد کوآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پہنچایا گیا۔ آرمی چیف نے پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے۔

چینی ڈیفنس اتاشی نے آئی ایس پی آر میں تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ پاک چین فوجی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ہرموسم میں باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت آئی ہے۔ چینی ڈیفنس اتاشی کا کہنا تھا کہ ہرشعبے میں بشمول کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چینی سفیرکا پیغام بھی اس موقع پر پڑھا گیا۔ چینی سفیر نے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں فوجی تعلقات کی خصوصی اہمیت ہے، خطے میں امن واستحکام کیلئے باہمی تعاون جاری ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top