اسلام آباد ریکوڈک منصوبے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریکوڈک منصوبے لیے وفاق کی جانب سے اخراجات اٹھانے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ ریکوڈک ہزاروں ارب ڈالر زکا منصوبہ ہے جس قبضہ کیا جا رہا ہے ۔

بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے کی مد اخراجات اٹھانے کا وزیراعظم کا بیان مضحکہ خیز ہے۔اٹھارویں ترمیم کے تحت معدنیات پر صوبوں کا حق ہے اسمبلی کے خفیہ اجلاسوں سے ثابت ہوتا ہے کہ وفاق صوبے کی ملکیت سونے اور کے تانبے کے زخائر ریکوڈک منصوبے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر ڈیل نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی تین حکومتیں ختم کی گئیں۔ ریکوڈک منصوبے پر قبضہ کرنے کے لیے صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی لائی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More