اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دیدی

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دیدی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169رنز کا ہدف صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، پال سٹرلنگ دھواں دار 57 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے،ایلکس ہیلز82 اور رحمان اللہ گرباز27 اسکور بناکر ناقابل شکست رہے۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 168رنز بنائے،ردرفورڈ نے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بین کٹنگ 26 سکور کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More