اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیدیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد یونایئٹڈ کے اوپنر الیکس ہیلز اور پاؤل اسٹرلنگ نے شروع سے ہی طوفانی آغاز کیا اور وکٹ کے چاروں طرف جارحانہ شارٹس کھیلے۔ دونوں کے درمیان ففٹی کی شراکت داری قائم ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان الیکس ہیلز کی صورت میں اٹھانا پڑا جب بیٹر 9 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اسی دوران کولن منرو اور پاؤل سٹرلنگ نے رنز کو تیزی سے آگے بڑھایا۔

تاہم 8 ویں اوور میں 102 رنز کے مجموعی سکور پر آئرش بلے باز 28 گیندوں پر 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شاداب خان کی اننگز اس بار 9 رنز تک محدود رہی اور محمد نواز نے وکٹ حاصل کی۔

اعظم خان نے 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کولن منرو 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 71 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورزمیں 4 وکٹ کے نقصان پر229 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

اسلام آباد کے 230 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احسن علی اور عبدالواحد بنگلزئی نے اننگز کا آغاز کیا،احسن علی 50، عبدالواحد بنگلزئی 14، جیمز ونس صفر اور بین ڈکٹ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،محمد نواز 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 47 سکور بناکر حسن علی کی گیند پر الیکس ہیلز کو کیچ دے بیٹھے، سہیل تنویر نے صفر پر وکٹ گنوا دی۔

کپتان سرفراز احمد 11، بین ڈکٹ11،افتخار احمد6 اور شاہد آفریدی صرف 4 سکور بناکر آؤٹ ہوگئے، شاداب خان نے 5، حسن علی اور وقاص مقصود نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More