اسلام آباد: پناہ گزینوں، غیر ملکیوں، ملازمین اور کرایہ داروں کی رجسٹریشن شروع

اسلام آباد میں غیر ملکیوں، ملازمین، کرایہ داروں اور غیرقانونی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔

اسلام آباد میں مقیم فارنرز، ملازمین، کرایہ داروں، غیرقانونی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا آغاز کرتے ہوئے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے فوری رجسٹریشن کا حکم جاری کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو رجسٹریشن دودن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدایت نامہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس غیر قانونی پناہ گزینوں کے لئے متبادل جگہ دیکھ رہی ہے جہاں ان کو ٹھہرایا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمین، کرایہ داروں اور غیرقانونی پناہ گزینوں کی فوری رجسٹریشن کروائیں، ہوٹل مالکان رہائش کے لئے آنے والے مہمانوں اور غیرملکیوں کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور ان کی تفصیلات متعلقہ تھانے کو مہیا کریں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق غیرقانونی رہائش دینے والے شہریوں اور ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More