اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی بغداد بم دھماکوں کی شدید مذمت

وزیراعظم نوازشریف نے بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ کہتے ہیں دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

بغداد میں ہونے والے بم دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاکہ پاکستان دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے۔ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تعاون بڑھانا ہو گا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم افراد کو نشانہ بنایا جانا انتہائی دردناک ہے۔ قرآن پاک میں بےگناہ افراد کے قتل کی ممانعت کی گئی ہے۔

Related posts

چیئرمین سینیٹ الیکشن: لیگی رہنماؤں کی متحدہ کے دونوں دھڑوں سے ملاقات

shakir shaikh

اسلام آباد: مخدوم علی خان ایڈوکیٹ نے سانحہ کوئٹہ کی مزید پیروی سے معذرت کرلی

shakir shaikh

کوئٹہ:کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی،ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی

abdulmajid seikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More