اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، عمران خان آج ثبوت پیش کریں گے

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی ثابت کرنے کے لئے خود ریکارڈ اکٹھا کرکے جوڈیشل کمیشن میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پارٹی سربراہ عمران خان نے دیگر راہنماوں کے ہمراہ جمع شدہ ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی ثابت کرنے کے لئے ماہر قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اب تک 80 سے زائد حلقوں کا ریکارڈ جمع کر چکی ہے۔اسلام آباد میں قائم کئے گئے ایک سنٹر میں انتخابی دھاندلی کے ریکارڈ کو فائلوں کی شکل میں تیار کیا جا رہا ہے جسے جلد ہی مکمل کرکے جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کروا دیا جائے گا۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دیگر راہنماوں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے ہمراہ انتخابی ریکارڈ کے لئے قائم کئے گئے پی ٹی آئی کے سینٹر کا دورہ کیا جہاں جمع شدہ ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کام کو تسلی بخش قرار دیا۔

Related posts

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کیخلاف ایک اور درخواست دائر

shakir shaikh

افغان طالبان کا قطر میں ہونے والی میٹنگ میں افغان حکومتی وفد سے ملاقات کرنے سے انکار

Hassam Alam

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More