اسلام آباد ہائی کورٹ کا شہباز گل کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد:ہائی کورٹ نے شہباز گل کووطن واپسی پر گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ۔ عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف بھی کارروائی نو مئی تک روک دی ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا جبکہ فواد چوہدری کے خلاف بھی کارروائی9مئی تک روک دی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ فواد چوہدری کو ہراساں نہ کیا جائے۔آئندہ سماعت تک ان کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہ کی جائے۔عدالتی احکامات کی نقل سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More