اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین عدالتیں اور مقدمے نیوز ٹکر پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پلاٹ الاٹمنٹ کی قرعہ اندازی معطل کردی

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 14 اور 15 میں سرکاری ملازمین،ججز اور بیوروکریٹس کے لئے پلاٹ الاٹمنٹ کی قرعہ اندازی معطل کردی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جن متاثرین سے زمین لی گئی انہیں پلاٹس الاٹ ہوئے وہ حکم امتناع سے متاثر نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین، ججز اور بیوروکریٹس کو سیکٹر ایف چودہ اور پندرہ میں پلاٹ الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی معطل کر دی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے حکم امتناع جاری کیا ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ جن متاثرین سے زمین لی گئی انہیں پلاٹس الاٹ ہوئے، وہ حکم امتناع سے متاثر نہیں ہوں گے۔ ریاست کی زمین کی تقسیم کیسے ہونی ہے اس متعلق پالیسی وفاقی کابینہ بنائے گی۔کمیٹی پہلے ہی بنا دی گئی ہے، اسے کام کر کے رپورٹ جمع کرانے دیں۔یہ معاملہ وفاقی کابینہ نے اپنی رپورٹ سے حل کرنا ہے۔

ڈی سی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے عدالت کو بتایا کہ متاثرین کو الاٹمنٹ اور ازالہ کی رقم دینے کو تیار ہیں مگر وہ تعاون نہیں کر رہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یا تو وفاقی حکومت کی پالیسی ہو کہ صرف بے گھر افراد کو پلاٹ ملے گا جو بیچ نہیں سکتا۔ آپ نے سزا یافتہ اور ملازمت سے برخاست کیے گئے ججز کو بھی پلاٹس دیے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب انہوں نے پلاٹ اپلائی کیا تو وہ ملازمت پر ہوں گے۔ ابھی تک کسی کو فائنل الاٹمنٹ لیٹر جاری نہیں کیا۔ فائنل الاٹمنٹ لیٹر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی منظوری سے ہو گا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پالیسی وفاقی حکومت نے دینی ہے، ان تمام معاملات کو انہی کو دیکھنے دیتے ہیں۔ ہم نے پوچھا تھا کہ وفاقی حکومت بتائے کہ پالیسی کیا ہے؟

عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ۔عدالت 14 اکتوبر کو اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

کسی سے اتحاد یا الحاق نہیں کررہے،ایم کیوایم تحریک تھی اورہے، فاروق ستار

nehal qavi

بیٹے نے چھریوں کے وار کر کے ماں کو قتل کر دیا

Beenish Umer

نیشنل بینک کے صدر نیب حکام کے سامنے پیش

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More