تازہ ترین
اٹارنی جنرل کا مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا عندیہ

اٹارنی جنرل کا مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا عندیہ

اسلام آباد: (29 جون 2020) ہائیکورٹ میں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف ن لیگ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا حکومتی نوٹیفکیشن واپس لینے کا عندیہ دےدیا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ مالیاتی کمیشن کے ایک ممبر جاوید جبار استعفی دے چکے ہیں۔ میں حکومت کو مشورہ دوں گا کہ مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور پہلے والے کو واپس لیا جائے ایک رکن کے مستعفی ہونے پر یوں بھی اب نیا نوٹیفکیشن ہی جاری ہونا ہے۔ عدالت دو تین ہفتے کی مہلت دے، امید ہے اس دوران نیا نوٹیفکیشن آجائے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت بائیس جولائی تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.

Scroll To Top