اسلام آباد ہائیکورٹ، دو ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوا۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دونوں ایڈیشنل ججز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جوڈیشل کمیشن نے دونوں ججز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More